Monday, 27 April 2020

Harmonium Introduction & Course Overview

ہارمونیم کا تعارف اور کورس کی فہرست 




 اسلام و علیکم دوستوں
                    میں آپ کو اس بلاگ میں خوش آمدید کہتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ بلکل خیر و آفیت سے ہونگے۔ اس بلاگ میں آپ کو ہارمونیم کی بنیادی معلومات اور اس کے مکمل کورس کی فہرست اور کروائے جانے والے کورس کے بارے میں بتاوٗں گا۔
آئیے سب سے پہلے بات کرتے ہیں اس کی ایجاد کی کہ کہاں سے اس ہارمونیم کو ایجاد کیا گیا اور اس ہارمونیم کو بنانے کی کیوں ضرورت پڑی۔ تو دوستوں ہارمونیم کا باقاعدہ ایجاد سن ۱۸۴۲ میں ہوا جو کہ پیانو نما پمپ کی شکل کا تھا جس کو پیروں کی مدد سے پمپ کیا جا تا تھا۔
اس کے بعد ضرورت محسوس ہوئی کہ ہارمونیم ایسا ہو جو کہ لانے لیجانے میں آسانی ہو اور ہم اس کی پمپ بھی اپنے ہاتھوں سے دی سکیں تو ساتھیوں اب جو ہارمونیم کی شکل ہمارے پاس ہے اس کو بنایا دیورکناتھ گوس نے، اور پھر ہارمونیم آہستہ آہستہ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ جدت آتی گئی اور اب جو ہارمونیم ہمارے پاس ہے اس میں ہمیں مختلف اقسام کی بےتحاشہ سہولیات بھی ملتی ہیں۔ جن میں کئی قسم کے ہارمونیم ہوتے ہیں ۔ دوستوں ہارمونیم کو کئی ادوار سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ کلاسیکل ہو، فوک موسیقی ہو یا کسی مزہبی گیت ہارمونیم کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ آئیے اب ہم ہارمونیم کورس کی فہرست دیکھیں کہ اس میں ہم کیا کیا سیکھیں گے۔
فہرست درج ذیل ہے۔

  1. ہارمونیم کا تعارف اور کورس کی تفصیلات و فہرست
  2. ہارمونیم کیسا خریدا جائے؟
  3. ہارمونیم اپنے موبائل سے بجائیں اور آسانی سے سیکھیں
  4. ہارمونیم کے سروں کے نام، شارپ اور فلیٹس کی تفصیلات کے ساتھ
  5. بنیادی آسان اور ایڈوانس سرگم سیکھیں
  6. ہارمونیم کو میٹرونوم کے ساتھ بجائیں اور ردھم کی مشق
  7. کومل، تیور اور شدھ کی مکمل تفصیل
  8. ویسٹرن موسیقی کا میجر اسکیل بنانا سیکھیں
  9. ویسٹرن موسیقی کا مائنر اسکیل بنانا سیکھیں
  10. میجر اسکیل کے کوڈز بنائیں
  11. مائنر اسکیل کے کوڈز بنائیں
  12. ڈمینشڈ اور اگمینٹڈ کوڈزکیا ہوتے ہیں؟ اور ان کو بنانا سیکھیں
  13. فیملی کوڈز کیا ہوتے ہیں؟ میجر فیملی کوڈز بنانا سیکھیں
  14. مائنر فیملی کوڈز
  15. کسی بھی گیت کے اصل کوڈز تلاش کریں بذریعہ انٹرنیٹ
  16. راگ ایمن یا راگ یمن بجانا سیکھیں
  17. راگ بھیم پلاسی بجائیں اور اس میں انڈین پاکستانی گیت سنیں
  18. بہترین طبلہ ایپ کی مدد سے طبلہ بجائیں اور ریاض کریں
  19. راگ بھیرو سیکھیں اور اس کے پاکستانی انڈین گیت بھی
  20. راگ بھیروی سیکھیں اور اس کے پاکستانی انڈین گیت بھی
  21. ہارمونیم میں کوئی بھی گیت کس طرح بجائیں
  22. خود کی دھن یا کمپوزیشن کیسے بنائیں
  23. کسی شاعری پر نئی دھن بناکر کر کیسے ترتیب دیں 

اس کے علاوہ اگر اور کوئی موضوع پر آپ کو معلومات چاہئے تو وہ بھی ہمیں بتائیں۔

  آئیے مزید معلومات اس ویڈیو میں دیکھتے ہیں ۔



---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
English Version
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Hello friends

                    I welcome you to this blog and I hope you are well. In this blog I will tell you the basic information of harmonium and its complete course list and the courses to be conducted.

Let's first talk about where this harmonium was invented and why it was needed to make it. So friends, the harmonium was formally invented in the form of a piano-like pump that was pumped with the help of the feet.

Then the need arose for the harmonium to be easy to carry and for us to pump it with our own hands. It has been innovated over time and the harmonium we have now offers a wide variety of facilities. There are many types of harmoniums. Friends, the harmonium has a special significance for many periods. Whether it's classical, folk music or a religious song, the harmonium has a special place. Let's take a look at the list of harmonium courses that we will learn about.

  1. Introduction to Harmonium and Course Overview
  2. Harmonium Buying Guide in Urdu
  3. Best Harmonium app in Mobile
  4. Harmonium Notes Name with Details of Sharp and Flat
  5. Learn Basic & Advanced Sargam in Harmonium
  6. Play harmonium with Metronome and practice rhythm 
  7. Komal vs Teever vs Shudh (Complete Details)
  8. How to Make Major Scale with Simple and Easy Way
  9. How to make Minor Scale Natural, Harmonic, Melodic
  10. Learn Major Triads Chords with Easy Formula
  11. How to Play Minor Triads Chords | Easy Harmonium Lecture
  12. What is Diminished and Augmented Chords
  13. What is Family Chords? (Major Scale Family Chords) Part-1
  14. Family Chords of Minor Scale
  15. How to Find Original Chords of any song in Harmonium | Easy Method
  16. Learn Raag Aiman/Yaman with Easy Harmonium Guide
  17. Details of Raag Bheempalasi & Pakistani Songs of this Raag
  18. Best Tabla app For Riyaz | Tabla Androids app Free
  19. Learn Raag Bhairav with Details in Harmonium
  20. Raag Bhairavi with Details & 12 Pakistani/Indian Songs

Also, if you need information on any other topic, let us know.

Let's see more information in this video.




   

3 comments:

  1. azhar bhai i need ur number to learn harmonium. I need a suggestion too buying a harmonium. Can you help me?

    ReplyDelete